Live Updates

وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس ، جوڈیشل انکوائری کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ اور پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر غور ، جے یو آئی (ف) اور ایم کیو ایم سے پی ٹی آئی کے خلاف تحریک واپس لینے کا مطالبہ،جے یو آئی (ف) اور ایم کیو ایم نے تحریک واپس لینے کے حوالے سے قیادت سے مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا ،اجلاس کل دوبارہ ہوگا

بدھ 29 جولائی 2015 15:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان کے پارلیمنٹ میں رہنے پر کوئی اعتراض نہیں تحریک انصاف بھی نظام کو تسلیم کرے۔ ملک مزید کسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا سب کو پارلیمان کی افادیت اور اہمیت کو تسلیم کرنا چاہئے سڑکوں پر روڈ شو نہیں ہونے چاہئیں‘ وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کے اجلاس میں جوڈیشل انکوائری کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ اور پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر غور کیا گیا‘ اجلاس کا جے یو آئی (ف) اور ایم کیو ایم سے پی ٹی آئی کے خلاف تحریک واپس لینے کا مطالبہ‘ دونوں جماعتوں نے تحریک واپس لینے کے حوالے سے قیادت سے مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا ،اجلاس کل جمعرات کو دوبارہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم نواز شریف کے چیمبر میں ہوا اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار‘ وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید‘ وزیر مملکت انوشہ رحمن‘ معاون خصوصی عرفان صدیقی‘ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ‘ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن‘ امیر جماعت اسلامی سراج الحق‘ اے این پی کے غلام احمد بلور‘ ایم کیو ایم کے رشید گودیل اور خالد مقبول صدیقی‘ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود اچکزئی‘ (ق) لیگ کے مشاہد حسین سید‘ مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ اعجاز الحق‘ جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق الله‘ مسلم لیگ فنکشنل کے غوث بخش مہر اور فاٹا سے جی جی جمال شریک ہوئے جبکہ تحریک انصاف کو اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا۔

اجلاس میں انکوائری کمیشن کی رپورٹ اور پی ٹی آئی کے اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملات زیر غور آئے‘ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف کے ارکان کے پارلیمنٹ میں رہنے پر کوئی اعتراض نہیں تحریک انصاف بھی نظام کو تسلیم کرے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات