راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا روم میں سینٹر آف انٹیلی جینس کا دورہ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 جولائی 2015 15:48

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تزاہ ترین اخبار. 29 جولائی 2015ء) : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سینٹر آف انٹیلی جنس اٹلی کا دورہ کیا.

(جاری ہے)

جہاں انہوں نے خطاب بھی کیا ، آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بین الاقوامی سلامتی پر اپنا نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب پاکستان اور بیرونی دنیا میں امن کے قیام کو یقینی بنائے گا، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو کہیں بھی دوبارہ منظم نہیں ہونے دیا جائے گا.

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری افغان اور طالبان کے مذاکرات میں پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہتی ہے. ہمیں ثالثی عمل کو خراب کرنے والے سازشی عناصر سے بچنا چاہئیے، خطے میں امن پاکستان افغانستان میں امن سے مشروط ہے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے سے الگ نہیں رہ سکتے پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لیے اقدامات کرتا رہے گا.