ڈی جی الیکشن کمیشن شیرافگن سے الیکشن امورکا چارج واپس لے لیا گیا

بدھ 29 جولائی 2015 15:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) ڈی جی الیکشن کمیشن شیرافگن سے الیکشن امورکا چارج واپس لے لیا گیا۔ایڈیشنل سیکرٹری فدا محمد کو اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ڈی جی الیکشن کمیشن شیرافگن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ‘ میڈیا سے گفتگو کرنے پربھی الیکشن کمیشن کی اعلیٰ انتظامیہ نے ان کی سرزنش کی تھی جس کے بعد باقاعدہ طور پر الیکشن کمیشن نے ان سے الیکشن امور کا اضافی چارج واپس لیتے ہوئے صرف انہیں 2018کیلئے ٹریننگ ونگ کا چارج دیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری فدا محمد کوایڈمنسٹریشن۔ بجٹ اور الیکشن امورکی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :