روجھان میں مسافربس الٹ گئی،15 افرادزخمی

بدھ 29 جولائی 2015 15:22

روجھان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) روجھان میں انڈس ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث مسافر بس کو الٹ گئی۔ حادثے میں پندرہ مسافر زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق روجھان میں انڈس ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی۔

(جاری ہے)

مسافر بس مانسہرہ سے کراچی آ رہی تھی۔ حادثے کے نتیجے میں پندرہ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ہسپتال میں لائے گئے زخمیوں میں سے نو کی حالت تشویشناک ہے۔