حکومت کا نیب کی جانب سے میگا کرپشن کے الزامات سے لا تعلقی کا اظہار
بدھ 29 جولائی 2015 15:22
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) حکومت نے نیب کی جانب سے میگا کرپشن کے الزامات سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے علم میں ایسی کوئی بات نہیں۔ذرائع کے مطابق نیب میگا کرپشن کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی۔ سماعت کے موقع پر نیب کی جانب سے 29 میگا اسکینڈلز اور 150 اسکینڈلز کی الگ الگ تفصیلات جمع کرائی گئیں جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہیں کسی بڑی شخصیت کو بچانے کی کوشش تو نہیں کی جا رہی۔
اس موقع پر درخواست گزار اسد کھرل نے عدالت کو بتایا بدعنوانی کے ان 29 مقدمات میں کرپشن کا حجم 562 ارب روپے ہے جس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ تعجب ہے کہ نیب کے اندورنی معاملات غیر تسلی بخش ہیں کیوں ناں نیب کی کارکردگی کی تفتیش وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سپرد کر دی جائیں۔(جاری ہے)
ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق نیب کی جانب سے میگا کرپشن کی معلومات نامکمل ہیں، حکومت کی اولین ترجیح ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہے جس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہاکہ کیا حکومت کو علم ہے کہ نیب نامکمل معلومات فراہم کر رہا ہے؟ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر تقرری کے بعد کیسے بری الذمہ ہو سکتے ہیں؟، بتایا جائے کہ نیب قوانین میں چیرمین اور پراسیکیوٹر کو ہٹانے کا کیا طریقہ ہے؟ آئین میں ترمیم کی جا سکتی ہے تو نیب قوانین میں ترمیم نہیں کیوں نہیں ہو سکتی؟۔
مزید اہم خبریں
-
روسی ہیکر امریکا کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ‘گرفتاری میں معاونت پر10ملین ڈالر کا انعام مقرر
-
پیرس: ایک حملہ آور کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی
-
وکلاءاور عدلیہ کو تقسیم کرنے کی مزاحمت کریں گے،حامد خان
-
امریکی ریاست اوہائیو میںصدر بائیڈن کا نام انتخابات کے بیلٹ میں شامل کرنے میں قانون سازی مکمل نہ ہوسکی
-
یورپی بنکوں اورسرمایہ کاروں کی جانب سے کرپٹو کرنسی میں بھاری سرمایہ کاری‘ای یو دنیا میں ڈیجیٹل کرنسی کا دوسرا بڑا مرکزبن گیا
-
رفح بارڈر کراسنگ پر اسرائیلی فورسز کے قبضے سے غزہ کے ہسپتالوں میں صرف 3 دن کا ایندھن رہ گیا
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے وزیراعظم کی پیکا ایکٹ 2016 میں ترمیم کی منظوری
-
حکومت نے ایف بی آر کو نان فائلرز کیخلاف پلان بی پر عمل درآمد کیلئے گرین سگنل دیدیا
-
چاند پربھیجے گئے پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمرسے پہلی تصویرموصول
-
نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کی تکینکی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
-
نون لیگی حکومت تحریک انصاف سے بات چیت کے لیے تیار ہے. رانا ثناءاللہ
-
اٹارنی جنرل آفس کا عدالتوں میں ٹیکس معاملات میں قانونی ٹیموں کی ناقص کارکردگی پر چیئرمین ایف بی آر کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.