چترال ،دریائے بریپ میں اونچے درجے کا سیلاب،80مکانات تباہ، کئی کاجزوی نقصان

بدھ 29 جولائی 2015 15:17

چترال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) چترال کے بالائے علاقے بریپ کے مقام پر ندی نالیوں اور دریائے بریپ میں شدید طغیانی نے تباہی مچادی۔ سیلاب نے بریپ کے مقام پر 80 مکانات کو تباہ کیا جبکہ کئی مال مویشی کی ہلاکت ہوئی۔چترال سکاؤٹس کے ترجمان کے مطابق حالیہ سیلاب اور بارشوں سے اب تک 31 قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں جبکہ 38 مقامات پر سڑکیں تباہ ہوئی ۔

اسی طرح واٹر سپلائی سکیم کی 47 منصوبے حتم ہوئے ہیں اور چھ پن بجلی گھروں کو بھی سیلاب شدید نقصان پہنچایا ۔ اسی طرح 27 لکڑیوں کے پلوں اور 2 پحتہ پل بھی سیلاب کی وجہ سے صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں۔چترال میں 54 فی صد فصل حراب ہوا ہے ۔ 523 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں جبکہ 91 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔حالیہ سیلاب کی وجہ سے چترال میں 30 دکانیں صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں اسی طرح چھ عدد پبلک مقامات بھی سیلاب کی وجہ سے حتم ہوچکے ہیں اور 17 گاڑیاں بھی سیلاب کی نذر ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے مطابق پاک فوج کی جانب سے133 ٹن راشن، پی ڈی ایم اے کی جانب سے 15 ٹن، این ڈی ایم اے کی جانب سے 12.5 ٹن ، گلگت بلتستان کی جانب سے دو ٹن راشن متاثرین کیلئے چترال پہنچایا گیا ہے۔ جن میں سے ابھی تک تیس ٹن راشن (آشیائے خوردنوش) متاثرین تک فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچایا گیا ہے۔ فوجی ہیلی کاپٹر وں کے ذریعے ابھی تک 817 لوگوں کو ریسکیو کروایا گیا ہے۔ پاک فوج اور چترال سکاؤٹس کے جوان مشترکہ طور پر ریلیف آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔