کراچی سے شادی کیلئے حیدرآباد جانے والے 13دوست راستے میں ہی لاپتہ ،اہل خانہ سراپا احتجا ج

بدھ 29 جولائی 2015 15:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) کراچی سے حیدرآباد جانے والے 13دوست راستے میں لاپتہ ہوگئے اور ان کے اہل خانہ کراچی کے علاقہ گلستان جوہر میں سراپا احتجاج بن گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر کے رہائشی 13دوست گزشتہ روز شادی میں شرکت کیلئے کراچی سے حیدرآباد کیلئے روانہ ہو ئے لیکن وہ راستے میں لاپتہ ہو گئے جس پر اہل خانہ سمیت علاقہ مکین گلستان جوہر میں سراپا احتجاج ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ ان کے بچوں کو جلد از جلد تلاش کیا جائے لیکن حکومت کی جانب سے انہیں کسی قسم کی یقین دہانی نہیں کروائی گئی ۔

وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے ا س واقعہ کو نوٹس لیتے ہوئے پولیس ہدایت جاری کی ہے کہ وہ سینپ چیکنگ کرے اور امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اقدام کرے۔

متعلقہ عنوان :