انتخابی دھاندلی بارے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر قومی اسمبلی میں بحث کرائی جائے

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان کا مطالبہ

بدھ 29 جولائی 2015 15:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان نے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابی دھاندلی بارے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر قومی اسمبلی میں بحث کرائی جائے۔ بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہاکہ عام انتخابات 2013ء میں دھاندلی کے الزامات کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

میرا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ایوان میں جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر بحث کرائی جائے۔ علاوہ ازیں انہوں نے جمعیت علماء اسلام (ف) اور ایم کیو ایم کی جانب سے ایوان میں پیش کی جانے والی تحاریک جن میں تحریک انصاف کے 28 راکان کی قومی اسمبلی سے مسلسل 40 روز سے زائد غیر حاضری پر ان کی رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ‘ پر بات کرنا چاہی تاہم ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے انہیں بات کرنے سے روک دیا۔