قومی اسمبلی ، سوال کرنے اور جواب دینے و الے غائب ہوگئے

بدھ 29 جولائی 2015 15:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں سوال کرنے والے اور سوالوں کے جواب دینے و الے دونوں غائب پائے گئے۔ ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے غیر حاضر ایم این اے کے سوالات موخر کر دئیے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو وقفہ سوالات کے دوران چار ایم این ایز جنہوں نے وزراء سے سوالات پوچھنا تھے ایوان سے غائب پائے گئے جبکہ سوالوں کے جوابات دینے کیلئے متعلقہ وزیر بھی موجود نہیں تھے لہذا مذکورہ ایم این اے کے سوالات موخر کر دئیے گئے۔

متعلقہ عنوان :