Live Updates

پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی سے پوچھیں گے کہ دھرنے سے عوام کا وقت کیوں ضائع کیا‘ درآمدات کو نقصان پہنچایا‘ غیر ملکی سرمایہ کاری نہیں آرہی ہے‘ چائنہ کے صدر کا دورہ منسوخ کروایا گیا‘ قانون اور آئین کہتا ہے کہ ان کو ڈی سیٹ کردینا چاہئے مگر اسمبلی کا بھی حق ہے کہ ان سے تحقیقات کرے، وودہولڈنگ ٹیکس 0.2 فیصد کرنے کی سفارش کی گئی ‘ تاجروں کا مطالبہ جائز ہے

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شیخ قیصر کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 29 جولائی 2015 15:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شیخ قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں ہم پی ٹی آئی سے پوچھیں گے کہ دھرنے سے عوام کا وقت کیوں ضائع کیا‘ درآمدات کو نقصان پہنچایا‘ غیر ملکی سرمایہ کاری نہیں آرہی ہے‘ چائنہ کے صدر کا دورہ منسوخ کروایا گیا‘ قانون اور آئین کہتا ہے کہ ان کو ڈی سیٹ کردینا چاہئے مگر اسمبلی کا بھی حق ہے کہ ان سے تحقیقات کرے وودہولڈنگ ٹیکس 0.2 فیصد کرنے کی سفارش کی گئی ہے‘ تاجروں کا مطالبہ جائز ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ قیصر نے کہا کہ میں اس حق میں نہیں ہوں کہ پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ کیا جائے مگر ہم ان کو پارلیمنٹ میں رکھ کر ان سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ 126 دن کے دھرنے میں عوام کا وقت کیوں ضائع کیا گیا۔ بلا جواز دھرنا دیا گیا ثبوت پیش نہیں کئے گئے تحریک انصاف کے دھرنے کی وجہ سے پاکستان کو معاشی طور پر نقصان ہوا کاروبار تباہ ہوا غیر ملکی سرمایہ کاری رک گئی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات