Live Updates

آخر تک جاوید ہاشمی کے یہی الفاظ تھے کہ میرے بچے آپ کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے‘ ہم نے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا تھا جس کے فیصلے کو تسلیم بھی کیا ہے، اب یہ پارلیمان پر منحصر ہے کہ وہ ڈی سیٹ کرنے کے حوالے سے کیا فیصلہ کرتا ہے، ہم نے کوئی غلط کام نہیں کیا الیکشن میں بدانتظامی پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے

تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی کی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 29 جولائی 2015 15:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ آخر تک جاوید ہاشمی کے یہی الفاظ تھے کہ میرے بچے آپ کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے‘ ہم نے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا تھا جس کے فیصلے کو تسلیم بھی کیا ہے اب یہ پارلیمان پر منحصر ہے کہ وہ ڈی سیٹ کرنے کے حوالے سے کیا فیصلہ کرتا ہے ہم نے کوئی غلط کام نہیں کیا الیکشن میں بدانتظامی پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔

بدھ کے روز پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان افریدی نے کہا کہ اگر دھرنے کے حوالے سے تحقیقات ہوتی ہیں تو پھر دوسرے معاملات کی بھی تحقیقات ہونی چاہئے ہم نظریاتی لوگ ہیں ہم نے پارلیمان کے تقدس کیلئے استعفیٰ دیا ہمیں کہا گیا کہ اسمبلی میں واپس آجائیں ہم آگئے ہیں کسی بھی فیصلے سے خائف نہیں ہیں ہمیں عوام میں پذیرائی حاصل ہے الله کی عدالت اور عوام کی عدالت میں سرخرو ہونگے۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے الزامات بے بنیاد ہیں عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ لڑنے کے لئے حکومت کی جانب سے کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی کراچی آپریشن کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے مطالبے پر کراچی آپریشن شروع کیا گیا اور خود ا یم کیو ایم نے پارلیمان میں آرمی کو دعوت دی تھی جو بھی کراچی میں دہشت گردی میں ملوث ہے اسے سزا دینی چاہئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات