قومی اسمبلی میں وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی والدہ کی وفات پر دعائے مغفرت کی گئی

بدھ 29 جولائی 2015 15:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) قومی اسمبلی میں وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کی والدہ کی وفات پر دعائے مغفرت کرائی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی ہدایت پر وزیر مملکت برائے تعلیم و تربیت انجینئر بلیغ الر حمن نے وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کی والدہ کی ناگہانی وفات پر دعائے مغفرت کرائی جبکہ ڈپٹی سپیکر نے بعض ارکان کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا جنازہ ہو گیا ہے جبکہ جنازے سے پہلے بھی دعا کرائی جا سکتی ہے۔