Live Updates

پیپلز پارٹی اپنی کرپشن کی وجہ سے ہاری ، پی پی پی جس کمیشن کے استعفیٰ کا مطالبہ کررہی ہے وہ خود انہوں نے ہی بنایا ہے‘ خورشید شاہ کو پوائنٹ سکورنگ نہیں کرنی چاہئے‘ پی ٹی آئی نے جس پارلیمنٹ کو گالیاں دیں آج انہیں اس پر معافی مانگنی چاہئے‘ کچھ لوگ شارٹ کٹ کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں،جمہوری نظام کو ختم کرنا چاہتے ہیں

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 29 جولائی 2015 14:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنی کرپشن کی وجہ سے ہاری ہے پی پی پی جس کمیشن کے استعفیٰ کا مطالبہ کررہی ہے وہ خود انہوں نے ہی بنایا ہے‘ خورشید شاہ کو پوائنٹ سکورنگ نہیں کرنی چاہئے‘ پی ٹی آئی نے جس پارلیمنٹ کو گالیاں دیں آج انہیں اس پر معافی مانگنی چاہئے‘ کچھ لوگ شارٹ کٹ کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور جمہوری نظام کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

بدھ کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ دھرنے کے حوالے سے انکوائری کمیشن کا فیصلہ پارلیمنٹ کریگی آئین کے مطابق تو پی ٹی آئی کے ارکان خود بخود ڈی سیٹ ہوگئے ہیں۔ سیاستدانوں میں اور کچھ ریٹائرڈ لوگ شارٹ کٹ کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور جمہوری نظام کو ختم کرنا چاہتے ہیں ہمارے بڑے فیصلہ کرینگے کہ تحریک انصاف کو حکومت میں رہنا چاہئے کہ نہیں اور وہ جو فیصلہ کرینگے ہمیں قبول ہوگا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی میں اختلافات جہاز گروپ کی وجہ سے ہیں وہ خود منتخب نہیں ہوئے اور ابھی پارٹی کو ہائی جیک کررہے ہیں ان کا جو بھی کام ہے وہ آئین اور قانون کے خلاف ہے بھارت کے الزامات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بھارت کے تمام الزامات غلط ثابت ہوئے ہیں بھارت کو ایسے الزامات نہیں لگانے چاہئے کہ بعد میں شرمندگی اٹھانی پڑے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات