تحریک انصاف آئین اور قانون کی بالادستی اورجمہوریت کا تسلسل چا ہتی ہے‘ ہاشمی کی دل آزاری نہیں کرنا چاہتے، ہم نے یہ کبھی نہیں سوچا کہ کوئی جمہوریت کو ختم کرے‘ جاوید ہاشمی کو باہمی احترام کے رشتے کو برقرار رکھنا چاہئے

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 29 جولائی 2015 14:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف آئین اور قانون کی بالادستی چاہتی ہے‘ ہم جمہوریت کا تسلسل چاہتے ہیں‘ ہاشمی کی دل آزاری نہیں کرنا چاہتے ہم نے یہ کبھی نہیں سوچا کہ کوئی جمہوریت کو ختم کرے‘ جاوید ہاشمی کو باہمی احترام کے رشتے کو برقرار رکھنا چاہئے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر دھرنے پر انکوائری کمیشن بنتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ریٹائر ہونے کے بعد کوئی بھی پارٹی میں آسکتا ہے انہوں نے کہا کہ پہلے لوگ ریٹائر لوگوں سے جب وہ کرسی پر موجود تھے تو ان سے ملاقاتوں کیلئے ترستے تھے انہوں نے کہا کہ ہاشمی کو باہممی احترام کا رشتہ برقرار رکھنا چاہئے اپوزیشن حکومت اور عوام پاکستان میں صاف‘ شفاف انتخابات چاہتے ہیں اگر ہم جمہوریت کو آگے بڑھتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں تو شفاف الیکشن کی ضرورت ہے پی ٹی آئی آئین اور قانون کی بالادستی چاہتی ہے ہم نے یہ کبھی نہیں سوچا کہ کہ جمہوریت غیر مستحکم ہو