اسلام آباد : ملا عمر کی ہلاکت کی اطلاع، افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات موخر ہونے کا امکان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 جولائی 2015 14:54

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جولائی 2015ء) : بی بی سی کی جانب سے ملا عمر کی ہلاکت کے دعوے پر جمعہ کو مری میں افغان حکومت اور طالبان کے مابین ہونے والے مذاکرات بھی موخر ہونے کا امکان ہے . سفارتی ذرائع کے مطابق افغانستان نے ملا عمر کی ہلاکت سے متعلق پاکستانی حکام کو مطلع کر دیا ہے . سفارتی ذرائع کے مطابق 7 جولائی تک ملا عمر کی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں تھی.

(جاری ہے)

دوسری جانب افغان صحافی نصر اللہ کا کہنا ہے کہ ملا عمر کی ہلاکت سے متعلق افغان حکومت نے تصدیق کر دی ہے، افغان صحافی کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ ملا عمر کی لاش کو بھی اسامہ بن لادن کی مانند غائب کر دیا جائے گا.

واضح رہے کہ ماضی میں بھی ملا عمر کی ہلاکت سے متعلق کئی بار دعوے کیے جا چکے ہیں تاہم افغان طالبان کی جانب سے ملا عمر کی ہلاکت کی تاحال تصدیق کا تردید نہیں کی گئی.