پشاور میں بلدیاتی انتخاب کی ری پولنگ کے دوران دفعہ 144نافذ

بدھ 29 جولائی 2015 14:49

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) پشاور میں بلدیاتی انتخاب کی ری پولنگ کے دوران ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے ڈبل سواری اور افغان مہاجرین کی ضلع میں داخلے پر پاندی عائد کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ضلعی انتظامیہ نے بلدیاتی الیکشن کی ری پولنگ کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور میں دفعہ 144نافذ کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

دفعہ 144کا نفاذ 2روز کے لیے ہو گا اور اس دوران ضلع میں ڈبل سواری ، جلسوں سمیت افغان مہاجرین کے داخلے پر مکمل پابندی ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ 144کے نفاذ کا نوٹیفیکشن جاری کرتے ہوئے عوام سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دینے کی درخواست کی ہے انہوں نے کہا ہے کے دفعہ 144کا اطلاق ہر خاص و عام پر ہو گا کوئی بھی قانون کی خلاف ورزی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف تادیبی کا روائی کی جائے گی ۔لہذا تمام شہری قانون کی پابندی کرتے ہوئیذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :