پشاور ،مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ایک دہشت گرد سمیت 29 مشکوک افراد گرفتار اسلحہ برآمد

بدھ 29 جولائی 2015 14:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ایک دہشت گرد اور2 اشتہاریوں سمیت 29 مشکوک افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پشاور کے مختلف علاقوں نور بابا دیرکالونی اور ہزار خوانی میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا جس کے دوران محمد نعیم نامی مبینہ دہشت گرد کے مکان سے بڑی مقدار میں بارودی مواد اور دستی بم برآمد ہوا ۔

پولیس نے محمد نعیم کو حراست میں لے لیا ہے ۔ ایس ایس پی آپریشن پشاور کے مطابق دیگر علاقوں سے 29 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن میں دو اشتہاری بھی شامل ہیں جن کے قبضے سے دو پستول اور 50 کارتوس برآمد ہوئے ۔گرفتار افراد کو سیکیورٹی فورسز نے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے

متعلقہ عنوان :