دنیا کی 300 بہترین یونیورسٹیوں میں پاکستان کی 10 یونیورسٹیاں شامل ہیں، بلیغ الرحمان

بدھ 29 جولائی 2015 14:47

دنیا کی 300 بہترین یونیورسٹیوں میں پاکستان کی 10 یونیورسٹیاں شامل ہیں، ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کی 300 بہترین یونیورسٹیوں میں پاکستان کی 10 یونیورسٹیاں شامل ہیں ۔ بیرون ممالک سے بلائے جانے والے ماہرین تعلیم ملک کی مختلف یونیورسٹیوں میں لیکچر دیتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن قومی اسمبلی ساجدہ بیگم کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مختلف صوبوں میں قائم یونیورسٹیاں بہترین معیار کی ہیں اور عالمی سطح پر درجہ بندی میں شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک سے پاکستان ماہرین تعلیم ور سکالرز کی خدمات حاصل کرتا ہے اور انہیں معمول کے مطابق معاوضہ ادا کیا جاتا ہے انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کا تضاد نہیں برتا جاتا ہے اور نہ ہی ان اعلی سطحی تعلیمی پروگراموں کے ذریعے کسی کو نوازا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :