حکومت ایسی حالت میں ملی جب خزانہ بالکل خالی تھا، شیخ آفتاب

بدھ 29 جولائی 2015 14:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) موجودہ حکومت کے برسر اقتدار آنے کے وقت پاکستان کی صورت حال بالکل ویسی تھی جس طرح قائد اعظم کو پاکستان ملا تھا ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مملکت شیخ آفتاب نے رکن اسمبلی شہریار آفریدی کی جانب سے دوران ملازمت فوت ہونے والے ملازمین کے لئے وزیر اعظم نواز شریف کے اعلان کردہ پیکج پر عملدرآمد کے سلسلے میں ٹائم فریم واضح کرنے کے بارے میں ضمنی سوال کے جواب میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جس طرح قائد اعظم کو آزادی کے وقت ایک ٹوٹا پوٹا پاکستان ملا تھا اسی طرح ہمیں بھی ایسی حالت میں حکومت ملی جب خزانہ بالکل خالی تھا ۔ ریلوے کی حالت خراب تھی پی آئی اے میں کوئی سفر کرنے کے لئے تیار نہیں تھا ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی سربراہی میں قائم موجودہ حکومت ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے ۔