قومی اسمبلی اجلاس ،حکومتی بنچوں پر موجود مرد اور خواتین اراکین آپس میں گپ شپ کرتے رہے

بدھ 29 جولائی 2015 14:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز میں وقفہ سوالات کے دوران سوال کرنے والے چار اراکین غیر حاضر رہے جس پر سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے ان کے سوالوں کو پڑھا ہوا قرار دے دیا اور جب سوال کیا گیا تو جواب دینے کے لئے کوئی وزیر موجود نہیں تھا ۔

(جاری ہے)

جس پر سپیکر نے اس سوال کو موخر کر دیا ۔ وقفہ سوالات کے موقع پر حکومتی بنچوں پر موجود مرد اور خواتین اراکین اسمبلی آپس میں گپ شپ کرتے رہے جس پر سپیکر کو تین دفعہ انہیں چپ کرانے کے لئے رولنگ دینا پڑی ۔

متعلقہ عنوان :