اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں تما م جماعتوں نے وزیر اعظم نے تدبر اور بصیرت کو سراہا، ایم کیو ایم اور جے یو آئی نے پی ٹی اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک واپس لینے کے لیے مزید مہلت مانگ لی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 جولائی 2015 14:33

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جولائی 2015ء) : وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس ختم ہو گیا۔ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اجلاس میں وزیر اعظم نے تمام پارلیمانی رہنماؤں کو مدعو کیا، انہوں نے کہا کہ اجلاس میں انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کو سراہا گیا ، انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو تمام جماعتوں نے تسلیم کر لیا ہے۔

اجلاس میں تمام رہنماؤں نے شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے انکوائری کمیشن کی جانب سے پیش کی گئی سفارشات کو بھی سراہا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں اجلاس میں دھرنے کے دوران غائب رہنے پر پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔سیاسی قائدین نے وزیر اعظم نے تدبر اور بصیرت کو سراہا۔ سیاسی جماعتوں نے جمہوری تسلسل کے لیے مشاورت کے عمل کو سراہا۔ وزیر اعظم نے دونوں جماعتوں سے تحاریک واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے، دونوں جماعتوں نے تحاریک واپس لینے کے لیے مزید وقت مناگ لیا تاہم وزیر اعظم نے ہمیں ذمہ داری سونپی ہے کہ ہم دونوں جماعتوں کے قائدین کے ساتھ رابطے میں رہیں۔ تاہم دونوں جماعتیں اپنی پارٹیوں سے مشاورت کے بعد وزیر اعظم کو اپنے فیصلے سے آگاہ کریں گی۔