لیویز فورس کی کارروائی ‘9مغوی بازیاب‘ایک اغواء کار گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 29 جولائی 2015 14:33

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء)پاک ایران سرحدی شہرتفتان میں لیویز فورس نے فائرنگ کی تبادلے کے بعد 9 مغوی بازیاب کرکے ایک اغواکار کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر تفتان مراد خان کاسی کی قیادت میں کی جانے والی کاروائی 2 گھنٹے تک جاری رہی جس کے دوران دو روز قبل اغواکئے جانے والے 9 افغان مہاجرین کو بحفاظت بازیاب کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر تفتان مراد خان کاسی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ پیر کی شب یہ کاروائی تفتان کے علاقے کلی اسٹیشن میں خفیہ اطلاع پر کی گئی جس کے دوران گرفتار ہونے والے ایک اغوکار سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا‘ جبکہ دیگر اغواکاروں کی نشاندہی بھی ہو چکی ہے جنہیں جلد گرفتار کیا جائے گا۔