سکھر:جابجا گندگی کے ڈھیر‘صوبائی وزیر بلدیات کا دورہ‘صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 29 جولائی 2015 14:31

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں گندگی کے ڈھیر‘ صوبائی وزیر بلدیات کا شہر کے مخصوص علاقوں کا دورہ‘ تفصیلات کے مطابق حالیہ مون سون کی بارشوں کے بعد شہر کے باعث نیو پنڈ‘ نصرت کالونی نمبر پانچ چھ ‘ تانگہ اسٹینڈ ‘جیل موڑ‘ بھکر چوک‘ آوٹر سنگل , مہران مرکز‘ پان منڈی ‘ ڈھک روڈ سمیت تجارتی و رہائشی علاقوں میں جگہ جگہ گندگی , کچڑ اور کچرے ڈھیر لگنے سے صفائی و ستھرائی کی صورتحال مزید گھمبیر ہو گئی سینٹر ی انسپکٹر اور عملہ صورتحال کو بہتر بنانے میں ناکام شہری و تاجر اپنی مدد آپ کے تحت گھروں , دوکانوں کے آگے جمع کچڑ گندگی ہٹانے کا کام شروع کردیا دوسری جانب صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد منگل کے روز سکھر پہنچے صوبائی و زیر نے حسینی , گھنٹہ گھر , ورکشاپ روڈ , بیراج کالونی کے مخصوص علاقوں کا دورہ کرکے صفائی و ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا اور نساسک افسران کو ہدایت جاری کیں۔