امریکی بیس بال لیگ: جینری میجیا پر ممنوعہ ادویات کے استعمال پر162میچز کی پابندی عائد

بدھ 29 جولائی 2015 14:18

امریکی بیس بال لیگ: جینری میجیا پر ممنوعہ ادویات کے استعمال پر162میچز ..

نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29جولائی۔2015ء) امریکی بیس بال لیگ میں نیویارک میٹس کے کھلاڑی جینری میجیا پر ممنوعہ ادویات کے استعمال کے باعث 162میچز کی پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق 25سالہ میجیا 12جولائی کو ہی ممنوعہ ادویات استعمال کرنے پر اپریل میں لگنے والی 80میچز کی پابندی مکمل کرنے کے بعد واپس آئے تھے تاہم گزشتہ دنوں ہونے والے ایک اور ٹیسٹ میں ان کے جسم میں ممنوعہ قوت بخش ادویات کے نمونے پائے گئے جس کے بعد ان پر 162میچز کھیلنے کی پابندی لگا دی گئی۔ اس سے پہلے ایک اور بیس بال کھلاڑی ایلکس روڈریگز بھی گزشتہ سال ممنوعہ ادویات کے استعمال پر اتنے ہی میچز کی پابندی بھگت چکے ہیں۔