کراچی : سندھ کے کسی بند کو سیلاب کا خطرہ نہیں ہے، سائیں سرکار کا دعوی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 جولائی 2015 14:16

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جولائی 2015ء) : سائیں سرکار نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ کے کسی بند کو سیلاب سے کوئی خطرہ نہیں ہے. سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں سیلاب سے بچاﺅ کیلئے بند تعمیر کئے گئے ہیں اور کسی بھی بند کو کوئی خطرہ نہیں۔

(جاری ہے)

سائیں سرکار کا کہنا تھا کہ تمام حفاظتی انتظامات کر لیے ہیں لیکن دریا تو بادشاہ ہے اب اگر دریا زیادہ پانی لے آئے تو ہم کیا کر سکتے ہیں.قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سیلاب متاثرین سے ملاقات کے لئے خیرپور پہنچے تو متاثرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر احتجاج کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کے دورے سے قبل خیرپور میں نہ کوئی میڈیکل کیمپ تھا اور نہ کشتی۔وزیراعلیٰ کی آمد پر جانوروں کا اسپتال بھی قائم کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :