اسلام آباد : وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ختم، جے یو آئی اور ایم کیو ایم نے کل تک کی مہلت مانگ لی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 جولائی 2015 14:04

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جولائی 2015ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ختم ہو گیا ہے. اجلاس میں ایم کیو ایم اور جے یو آئی سے پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک قاپس لینے کا مطالبہ کیا ہے. تاہم دونوں جماعتوں نے کل تک کے لیے مہلت طلب کر لی ہے.

(جاری ہے)

دونوں جماعتیں دیگر سیاسی قوتوں سے پارلیمنٹ کے باہر مشاورت کریں گی.واضح رہے کہ جے یو آئی اور ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کے اراکین کو ایوان سے ڈی سیٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا . جس کے پیش نظر وزیر اعظم کی زیر صدارت پالیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں اکثریت نے پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ نہ کر نے کے حکومتی فیصلے کی حمایت کی تاہم تحریک انصاف اجلاس میں شریک نہیں تھی.