وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کااجلاس ‘تحریک انصاف کا کوئی نمائندہ شریک نہیں ہوا

بدھ 29 جولائی 2015 13:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ سے ملک میں جمہوری ادارے اور جمہوریت مستحکم ہوگی، ماضی کو بھلا کر مستقبل کی طرف دیکھنا ہوگا۔ بدھ کو یہاں وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماوں کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ، مولانا فضل الرحمن سمیت سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماوں نے شرکت کی تحریک انصاف کو دعوت نہ ملنے کے باعث اجلاس ان کا کوئی نمائندہ اجلاس میں شریک نہیں تھا۔

(جاری ہے)

پارلیمانی رہنماوں کے اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) نے تحریک انصاف کے ارکان کی رکنیت منسوخ کرنے تحاریک پر جلد ووٹنگ کا مطالبہ کیا ‘ وزیراعظم نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ کسی کی فتح یا شکست نہیں ہے ‘تمام جمہوریت پسند قوتوں کے شکرگزار ہیں تحریک انصاف کے ارکان کی رکنیت منسوخ کرنے کی تحاریک پر جلد ووٹنگ کے مطالبے پر وزیراعظم نے معاملے کو افہام و تفہیم اور صبر سے حل کرنے پرزور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی اور جمہوری ماحول خراب نہیں کرنا چاہتے، منفی سیاست سے گریز کرنا چاہیے