اسلام آباد: قومی اسمبلی میں بلدیاتی انتخابات بل 2015 منظور کر لیا گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 جولائی 2015 13:45

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں بلدیاتی انتخابات بل 2015 منظور کر لیا گیا۔

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جولائی 2015ء) : ڈپٹی اسپیکر مرتضٰی جاوید عباسی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا . اجلاس میں اسلام آباد بلدیاتی انتخابات بل 2015 ء منظور کر لیا گیا ہے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا ترمیمی بل قومی اسمبلی میں اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا ہے. اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے تمام سفارشات کو منظور کر لیا گیا ہے. جبکہ اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروائے جائیں گے. قومی اسمبلی کا اجلاس بل کی منظوری کے بعد کل صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے.