وزیر اعظم میاں نواز شریف صدر آ زا دکشمیر سردار یعقوب کی دعوت پر ِ اگست میں راولاکوٹ کا دورہ کرینگے

بدھ 29 جولائی 2015 13:40

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف صدر ِ آزا دکشمیر محمد یعقوب خان کی دعوت پر ماہ ِ اگست میں راولاکوٹ آئیں گے ‘وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد میاں نواز شریف کا یہ دوسرا دورہ راولاکوٹ ہو گا حسین خان شہید پوسٹ گریجوایٹ کالج میں ہیلی کاپٹر سے لینڈ کرنے کے بعد وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف گاڑی پر راولاکوٹ سٹی کا مختصر دورہ کر کہ شہریوں کے تاثرات معلوم کریں گے وزیر اعظم راولاکوٹ میں صدر ِ آزاد کشمیر محمد یعقوب خان کی طرف سے بنجوسہ کے پر فضاء مقام پر دی گئی ضیافت میں بھی شرکت کریں گے مسلم لیگ ( ن) کا ایک وفد بھی وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا امکان ہے کہ وزیر اعظم اس دورے کے دوران راولاکوٹ براستہ تولی پیر فارورڈ کہوٹہ ایکسپریس وے کے منصوبے میں توسیع کرتے ہوئے راولاکوٹ آزاد پتن روٹ کو بھی ایکسپریس وے میں شامل کرنے کا اعلان کریں گے صدر ِ آزاد کشمیر محمد یعقوب خان بھی اس دورے کے دوران وزیر اعظم پاکستان کے ہمراہ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :