اسلام آباد : قومی اسمبلی کا اجلاس؛ مسلم لیگ ن نے اپنے ہر دور حکومت میں بلدیاتی الیکشن کروائے ہیں، اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 جولائی 2015 13:28

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جولائی 2015ء) : ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی بل میں اپوزیشن کی تما م تجاویز کو قبول کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بل پر سینیٹ میں اپوزیشن کی تمام سفارشات کو منظور کرتے ہیں۔ بلدیاتی الیکشن کروانے کے لیے تمام سیاسی جماعت متفق ہے، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات پورے ملک کی ضرورت ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے لیے کوئی آئینی مسودہ یا قانون نہیں ہو سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے ہیں، اور ضرور ہوں گے کیونکہ یہ نہیں ہو سکتا کہ دیگر صوبوں اور شہروں میں بلدیاتی انتخابات ہوں لیکن پاکستان کے دارلخلافہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا ڈھانچہ ہی موجود نہ ہو۔ مسلم لیگ ن نے اپنے ہر دور میں بلدیاتی الیکشن کروائے ہیں اور اس دور حکومت میں بھی کروائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری تمام اراکین سے گذارش ہے کہ تمام سفارشات کو منظور کیا جائے تاکہ اسلام آباد میں بھی جلد سے جلد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا سکے۔