سکھر، سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے جانے والی ریسکیو ٹیم کی کشتی الٹ گئی، ریسکیو اہلکاروں کو باحفاظت پانی سے نکال لیا گیا

بدھ 29 جولائی 2015 13:26

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) سکھر میں علی داہن بند کے قریب سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے جانے والی ریسکیو ٹیم کی کشتی الٹ گئی، ریسکیو اہلکاروں کو باحفاظت پانی سے نکال لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کوسکھر میں علی داہن بند کے قریب سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے جانے والی ریسکیو ٹیم کی کشتی الٹ گئی۔ کشتی میں سوار ریسکیو ٹیم کے 4اہلکاروں کو بچا لیا گیا، کشتی کچے میں پھنسے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے جا رہی تھی، پانی کے تیز بہاؤ سے اپنا توازن کھو بیٹھی اور الٹ گئی۔

متعلقہ عنوان :