پارلیمنٹ ہاؤس کے بیرونی گیٹ پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی

بدھ 29 جولائی 2015 13:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) پارلیمنٹ ہاؤس کے بیرونی گیٹ پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کرآگ بجھانے والے آلات کی مدد سے لگی آگ پر پالیا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی اور وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس جاری تھا کہ اس دوران پارلیمنٹ ہاؤس کے بیرونی گیٹ پر شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی، پارلیمنٹ ہاؤس کے ریسکیو اہلکاروں اور فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کرلیا گیا، ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کرآگ بجھانے والے آلات کی مدد سے لگی آگ پر پالیا،کوئی جانی و نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :