سرکاری خرچے پر جانیوالے 70ہزار عازمین حج کو مفت موبائل سمیں دی جائیں گی

بدھ 29 جولائی 2015 13:24

سرکاری خرچے پر جانیوالے 70ہزار عازمین حج کو مفت موبائل سمیں دی جائیں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) مفت کھانے کے بعد سرکاری سکیم کے تحت عازمین حج کیلئے ایک اور خوشخبری، سرکاری سکیم کے تحت 70 ہزار سے زائد عازمین حج کو مفت موبائل سمیں دی جائینگی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق عازمین حج کو سعودی عرب کی موبائل سم دی جائے گی جس میں چھ ریال موبائیل بیلنس بھی ہوگا۔سم دینے کا مقصد یہ ہے کہ سعودی عرب پہنچتے ہی عازمین حج اپنے پیاروں سے رابطہ کر سکیں۔ عازمین کو موبائل سمیں حاجی کیمپ میں پاسپورٹ دیتے وقت دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :