مستونگ،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار

بدھ 29 جولائی 2015 13:24

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء )سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد گرفتار کرلیے۔ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے مستونگ میں پولیس اور حساس اداروں نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر متنقل کردیا گیا۔