سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات 3مرحلوں میں کرانے کیلے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرا دی

بدھ 29 جولائی 2015 13:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات 3مرحلوں میں کرانے کیلے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرا دی۔

(جاری ہے)

بدھ کو سندھ حکومت کی طرف سے ایڈووکیٹ فاروق ایچ نائیک نے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرائی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حالیہ سیلاب سے صوبے کے 16اضلاع متاثر ہوئے ہیں، انتظامی مشینری سیلاب متاثرین کی بحالی میں مصروف ہے۔ بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کروانے کا حکم دیا جائے۔