انڈین پنجاب میں حملہ کرنے والے مسلمان تھے ‘ پولیس
پولیس ابھی تک حملہ آوروں کی شناخت نہیں کر سکی ‘سومیدھ سنگھ سینی
بدھ 29 جولائی 2015 13:16
دینا نگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) بھارتی پنجاب کے پولیس سربراہ سومیدھ سنگھ سینی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی سرحد کے قریب ایک علاقے میں 12 گھنٹے تک سیکیورٹی فورسز سے لڑنے والے تینوں حملہ آور مسلمان تھے۔ڈائریکٹر جنرل پولیس سومیدھ سنگھ سینی نے حملے کا نشانہ بننے والے پولیس سٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ لاشوں کا معائنہ کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ حملہ آور مسلمان تھے۔
سینی کا بیان ان قیاس آرئیوں سے مختلف ہے جن میں کہا گیا تھا کہ حملہ آور سکھ علیحدگی پسند ہو سکتے ہیں خیال رہے کہ پیر کی صبح ہونے والے حملے میں چار پولیس اہلکاروں، تین شہریوں اور تین عسکریت پسند مارے گئے تھے۔ بتایا جاتا کہ گزشتہ ایک دہائی میں انڈین پنجاب میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا۔(جاری ہے)
سینی نے یہ نہیں بتایا کہ پولیس نے کیسے نتیجہ اخذ کیا کہ حملہ آور مسلمان تھے۔
انہوں نے حملہ آوروں کے پاکستانی ہونے کی تصدیق کرنے سے بھی انکار کیا۔سینی کے مطابق پولیس ابھی تک حملہ آوروں کی شناخت نہیں کر سکی کیونکہ ان کے پاس شناختی کاغذات یا دوسری دستاویزات نہیں ملیں۔’انہوں نے تو اپنے ہتھیاروں سے شناختی علامتیں بھی ختم کر دی تھیں۔سینی نے بتایا کہ حملہ کے شکار پولیس اسٹیشن کے اندر سے ملنے والی دو جی پی ایس ڈیوائسز میں بھارت پاکستان سرحد سے ریلوے ٹریک کا راستہ ملا ،جہاں سے پانچ بم برآمد ہوئے۔سینی کے بیان سے لگتا ہے پولیس سٹیشن پر حملہ کرنے والوں نے ہی مبینہ طور پر یہ بم نصب کیے تھے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.