Live Updates

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماوں کا اجلاس، ایم کیو ایم اور جے یو آئی نے پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک واپس لینے کی مخالفت کر دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 جولائی 2015 13:12

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جولائی 2015ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس جاری ہے تاہم اجلاس میں ایم کیو ایم اور جے یو آئی نے پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک واپس لینے کی مخالفت کر دی.

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اراکین اپنے منہ سے کہہ دیں کہ یہ استعفے ان کے نہیں ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئین کی ایسی شق دکھا دی جائے جس کے تحت ان استعفوں کو نامنظور کیا جا رہا ہے.

ایم کیو ایم کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے دھرنے کے دوران پارلیمانی رہنماؤں اور حکومت کے خلاف نا زیبا زبان کا استعمال کیا، انہوں نے کہا کہ جو کچھ تحریک انصاف نے کیا ہے اگر ایم کیو ایم نے کیا ہوتا تو ایم کیوا یم کا حشر کچھ اور ہی ہوتا. تاہم اجلاس میں پارلیمانی رہنماؤں کی اکثریت نے پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ نہ کرنے کی حمایت کر دی.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات