ملتان پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی،42اشتہاریوں سمیت61افراد گرفتار

بدھ 29 جولائی 2015 13:04

ملتان ۔29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) پولیس نے شہر بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 42اشتہاریوں سمیت61افرادکو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم خرم عباس سے 2بوتل شراب اورملزم زوہیب سے 3پیک بیئر ،پولیس تھانہ ممتازآباد نے ملزم نسیم عباس سے 110گرام چرس اور ملزم منیر احمد سے 55گرام چرس،پولیس تھانہ بی۔

زیڈ نے ملزم عبدالوحید سے 260گرام چرس اور ملزم غلام مصطفی سے 12لیٹر شراب،پولیس تھانہ قادرپورراں نے ملزم نصراللہ سے پسٹل معہ 2گولیاں اور 15لیٹر شراب،پولیس تھانہ صدر شجاعباد نے ملزم مرید حسین سے 260گرام چرس،پولیس تھانہ راجہ رام نے ملزم آصف سے 17لیٹر شراب اورملزم ساجد سے 32لیٹر شراب،پولیس تھانہ صدر جلالپو رنے ملزمان جاوید اور نادر سے 29لیٹر شراب،150لیٹر لہن معہ چالو بھٹی شراب جبکہ پولیس تھانہ بوہڑگیٹ نے ملزم عمران مصطفی سے 5لیٹرشراب،ملزم محمد یسین سے 5لیٹر شراب اور ملزم عمران سے 5لیٹر شراب، پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم جاوید سے پسٹل معہ 3گولیاں، پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم وسیم سے پسٹل معہ 3گولیاں جبکہ پولیس تھانہ صدر نے ملزم گلزار احمد سے موزر معہ 3گولیاں اور ملزم عادل حسین سے پسٹل معہ 2گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کرلیے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پولیس ضلع ملتان نے42اشتہاری مجرمان کو گرفتارکرلیا جن میں سے 11ملزمان سنگین نوعیت کے ہیں۔11اشتہاری مجرمان ٹاپ 10کیٹگری کے،2اشتہاری مجرمان ٹاپ 20کیٹگری کے جبکہ آئی جی پنجاب کی جاری کردہ مطلوب افراد کی فہرست کے 3اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ علاوہ ازیں 6عدالتی مفروروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :