اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن ممبران کے استعفوں کا مطالبہ مسترد کر دیا،

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 جولائی 2015 12:55

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جولائی 2015ء) : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلز پارٹی کی جانب سے ممبران الیکشن کمیشن کے استعفوں کا مطالبہ مسترد کر دیا.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ ممبران کسی بھی جماعت کے مطالبے پر مستعفی نہیں ہوں گے. انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ممبران اپنی مدت پوری کریں گے. ترجمان نے بتایا کہ آرٹیکل 209 کے تحت ممبران کو ہٹایا جا سکتا ہے. واضح رہے کہ گذشتہ روز قائد حزب الاختلاف خورشید شاہ نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر الیکشن کمیشن کے ممبران سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا.