راولپنڈی : چترال میں 903 افراد کو پاک آرمی نے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ریسکیو کیا۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 جولائی 2015 12:49

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جولائی 2015ء) : چترال میں سیلاب متاثرین سے متعلق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چترال کے سیلاب زدہ علاقوں می پاک فوج کا ریلیف ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے. پاک آرمی نے 903 سیلاب متاثرین کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے.

(جاری ہے)

سیلاب متاثرین میں اب تک 59 ٹن راشن تقسیم کیا جا چکا ہے. آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چترال اور اس کے مضافات میں روزانہ کی بنیاد پر 12 ہزار لٹر صاف پانی متاثرین میں تقسیم کیا جاتا ہے. آئی ایس پی آر کے مطابق چترال اسکاؤٹس اسپتال میں آرمی نے میڈیکل کیمپ بھی لگا رکھے ہیں جہاں اب تک 1178 افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی.

متعلقہ عنوان :