پشاور : پشاور میں دو روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 جولائی 2015 12:35

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جولائی 2015ء) : پشاور میں دو روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے. تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ پشاور میں دو روز کے لیے دفعہ 144 بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ کے پیش نظر نافذ کی گئی جس کے تحت موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، جلسے جلوسوں اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد ہو گی علاوہ ازیں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر افغان مہاجرین کی بھی شہر میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے.

متعلقہ عنوان :