وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملا قات

بدھ 29 جولائی 2015 12:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی ہے جسمیں تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک کو نمٹانے کے حوالے سے تبالہ خیا ل کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق بدھ کے روز پارلیمانی پارٹی کے رہنماؤں کے اجلاس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دوسری بار وزیر اعظم ہاوس میں وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی ہے جسمیں سیاسی جماعتوں سے ہونے والے رابطوں اور تحریک انصاف کے اراکین سے متعلق جے یو ائی (ف) اور ایم کیو ایم کی ڈی سیٹ کرنے کی تحریک کو نمٹانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور معاملات کو سلجھانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم کو تحریک انصاف کے رہنماؤں سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے ہونے والے رابطوں سے اور انتخابی اصلاحتی کمیٹی سے متعلق بریفنگ دی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے وزیراعظم نواز شریف کو بتایا ہے کے انتخابی اصلاحات پر 80فیصد کام ہو چکا ہے جلد مکمل کر لیا جائے گا ۔۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے وزیر خزانہ کو انکوائر یکمیشن کی رپورٹ کے بعد سیاسی جماعتوں کے درمیان پیداہونے والی کشیدگی ختم کرنے اور تحریک انصاف سے متعلق تحریک نمٹانے کے لئے سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔