ہنگو کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن، 7اشتہاری مجرمان گرفتار‘ اسلحہ ومنشیات برآمد

بدھ 29 جولائی 2015 12:30

ھنگو۔29جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء ) ہنگو کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن، 7اشتہاری مجرمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد‘ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہنگو انور سعید کنڈی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی امجد حسین نے ہنگو شہر کے مختلف علاقوں شاہو وام، شاہوخیل،گل باغ و دیگر علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے 7اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر کے قبضہ سے دو عدد شارٹ گن،ایک عدد رائفل،ایک عدد پستول،تین سو گرام چرس اور مختلف قسم کے سینکڑوں کارتوس برآمد کر لئے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ سٹی امجد حسین نے کہا کہ ڈی پی او انور سعید کنڈی کی ہدایت پرہنگو شہر میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام اور علماء کرام ہنگو کے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :