کوہاٹ میں یوم شہدائے پولیس کی تقاریب کا آغاز

بدھ 29 جولائی 2015 12:30

کوہاٹ۔29جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء ) کوہاٹ میں 4اگست کو یوم شہدائے پولیس کے طور پر منانے کیلئے تقاریب کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈی پی او کوہاٹ محمد صہیب اشر ف کی زیر نگرانی ضلع کے مختلف مقامات پر شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کیمپس لگاکر شہداء کی تصاویر کی رونمائی کی گئی اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تاجروں ،سول سوسائٹی کے نمائندوں اور سیاسی راہنماؤں نے مہمانوں کے کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے اسکے علاوہ مختلف تھانوں اور چوکیوں میں دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔

شہداء کے ورثاء سے اظہار یکجہتی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریری مقابلوں کاانعقاداورخون کے عطیات اکھٹے کرنے کیلئے کیمپ لگانے کے پروگرام شہدائے پولیس کی تقاریب کا حصہ ہیں۔پولیس ہیڈ کوارٹر میں شہداء کی ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اورپولیس حکام کی طرف سے شہداء کے قبروں پر پھول چڑھائے جائینگے اور یوم شہدائے پولیس کے موقع پر پولیس لائن کوہاٹ میں ایک بڑے تقریب کا انعقاد کیا جائیگا اور مختلف تقاریب کایہ سلسلہ 4اگست تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :