کوہاٹ میں پانچ پولنگ سٹیشنوں پر ری الیکشن کیلئیے سیکیورٹی انتظامات مکمل ‘ اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد

بدھ 29 جولائی 2015 12:30

کوہاٹ۔29جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء ) کوہاٹ میں پانچ پولنگ سٹیشنوں پر ری الیکشن کیلئے تمام سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ پولیس آپریشن میں14مطلوب اشتہاریوں سمیت 35مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔30جولائی کوری الیکشن کے حوالے سے پولیس لائنز میں ریہرسل کی گئی جس میں پولنگ سٹیشنوں کی نوعیت اور درپیش چیلنجز سے متعلق پولیس افسروں اور اہلکاروں کوآگاہ کیا گیا اور انہیں امن و امان یقینی بنانے اور کسی بھی ہنگامہ آرائی یا بد نظمی کے عزائم ناکام بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

کوہاٹ ڈھیری بانڈہ ،حسن بانڈہ اور شکر درہ کے بعض پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پولنگ کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ پولنگ سٹیشنوں کے گرد 200میٹر کے علاقے میں سیکیورٹی زون قائم کرکے پولنگ سٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر پابندی کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ضابطہ فوجداری کے دفعہ 144کے تحت ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد ہوگی اور انتشار پھیلانے والے عناصر کوموقع پر گرفتار کرکے انکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔آجی جی پولیس کے پی کے ناصر خان درانی کی خصوصی ہدایات پرروزانہ کی بنیاد پر ہوٹلوں ،سرایوں اور بس اڈوں کی چیکنگ اور سرچ آپریشن کے دوران کوہاٹ کی ضلعی پولیس نے سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 14اشتہاری مجرمان محمد اسلم ،طارق،وقار احمد،ارسلان،امان،عابد،پیر خان،احمد ستار،ضابر الرحمان،زاہد،ساجد خان،قیوم خان،افرسیاب اورگلاب الدین سمیت 35مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر انکے قبضے سے مختلف قسم کے 14ہتھیار اور درجنوں کارتوس برآمد کر کے انہیں چھان بین کیلئے مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :