صوابی‘ پولیس کا سرچ آپریشن‘ 58افراد گرفتار‘ اسلحہ ومنشیات برآمد

بدھ 29 جولائی 2015 12:29

صوابی۔29جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء ) گدون ٹوپی میں حساس علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 36مشکوک افراد سمیت 58 افراد کوگرفتار کر لیا۔ جبکہ 5مجرمان اشتہاری اسلحہ سمیت 5کلو چرس برآمد کئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او صوابی کے مطابق ڈی آئی مردان ریجن محمد سعید خان وزیر کی ہدایت پر قائم مقام ڈی پی او صوابی ایس پی انویسٹی گیشن اظہار خان کی نگرانی میں گدون کے حساس علاقوں ملک آباد ،سوگندی،مینئی اور دیگر پہاڑی علاقوں میں منشیات فروشوں، بھتہ خوروں اور اغواء کاروں کے خلاف سرچ آپریشن کیا گیا جس میں ڈی ایس پیز ہیڈکوارٹرز حمید اللہ خان صوابی ،اظہار شاہ خان چھوٹا لاہور،شاہ ممتاز خان ٹوپی کی قیادت میں تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز بمع دیگر پولیس بھاری نفری اور ایلیٹ فورس ،بم ڈسپوزل سکواڈ، مردان پولیس وغیرہ شامل تھے سرچ اپریشن کے دوران محتلف علاقوں میں ،ملک آباد،مینئی وغیرہ بانڈہ جات پہاڑی علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانے پر چھاپہ زنی کی گئی جس میں 36 مشکوک افراد کو پناہ دینے والے 5 خطرناک مجرمان اشتہاری اور2منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اسلحہ ،کارتوس سمیت 5کلو چرس برآمد کر لی ،مشکوک گرفتار افراد سے پوچھ کچھ شروع کر دی گئی ہے ’ جبکہ بعض علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کے لئے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے اور علاقے میں کسی ناخوش گوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے حساس علاقوں میں سرچ آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :