Live Updates

لاہور : عمران خان سے معافی کا مطالبہ نہیں کرتے، عمران خان پارلیمنٹ نہیں آ رہے ان کے پیروں کو مہندی لگی ہے؟؟ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 جولائی 2015 12:21

لاہور : عمران خان  سے معافی کا مطالبہ نہیں کرتے، عمران خان پارلیمنٹ ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جولائی 2015ء) : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم عمران خان سے معافی کا مطالبہ نہیں کرتے، انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ میں آئے کیونکہ ہم تحریک انصاف کو سڑکوں پر در بدر پھرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے. تحریک انصاف کو چاہئیے کہ وہ پارلیمنٹ کی افادیت کو مانے پارلیمنٹ میں تحریک انصاف سمیت منتخب نمائندے بیٹھے ہیں. تحریک انصاف اس نظام کا حصہ رہے اور اس نظام کو تسلیم بھی کرے. عمران خان پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان پارلیمنٹ نہیں آ رہے کیا ان کے پیروں کو مہندی لگی ہوئی ہے.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات