رحیم یار خان : غیر قانونی طور پر رہائش پذیر بھارتی باشندہ گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 جولائی 2015 12:01

رحیم یار خان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جولائی 2015ء) :حساس اداروں کی نشاندہی پر تھانہ ایئر پورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رحیم یار خان سے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر بھارتی ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان سے گرفتار ہونے والا بھارتی ایجنٹ جمعہ خان جیسلمیر راجستھان کارہائشی ہے۔ جمعہ خان 10 مئی 2014 کو رحیم یار خان میں داخل ہوا۔

(جاری ہے)

جمع خان کے ویزے کی مدت ایک ماہ تھی لیکن مدت ختم ہونے کے ساتھ ہی غائب ہو گیا۔حساس ادادروں نے خفیہ نگرانی اور مشکوک حرکات پر نشاندہی کرتے ہوئے پولیس تھانہ ایئرپورٹ کو کارروائی کرنے کو کہا تھا۔جمعہ خان نے اعترافی بیان میں کہا کہ وہ اور اس کا حیدر نامی ساتھی غیر قانونی طور پر ایک سال سے پاکستان میں مقیم ہیں۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے.

متعلقہ عنوان :