آئی جی پنجاب نے 3 ایس پیز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

بدھ 29 جولائی 2015 11:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء ) پنجاب پولیس کے آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے صوبہ میں 3 ایس پیز کے تبادلے کر دیے ۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے ڈاکٹر رضوان کو ایس پی صدر گوجرانوالہ تعینات کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ایس پی مجاہد سکواڈ لاہور مختار حسین کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ان کی جگہ سید قرار حسین کو ایس پی مجاہد سکواڈ لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے تینوں ایس پیز کے تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :