جامشورو ٹول پلازہ کے قریب دو افراد کی لاشیں برآمد

بدھ 29 جولائی 2015 11:52

جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء )جامشورو ٹول پلازہ کے قریب دو افراد کی لاشیں برآمد کی لی گئیں ۔پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے پر جامشورو ٹول پلازہ کے قریب 2 افراد کی لاشیں ملیں۔

(جاری ہے)

دونوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔مقتول افراد کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم ان کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں۔لاشوں کو جامشورو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔